بیرون ملک شہریوں کے اغواء کی مد میں رقوم کی حوالہ ہنڈی سے منتقلی کا معاملہ حوالہ ہنڈی منتقلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتارکرلیا گیا۔
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کی گرفتار ملزم ادریس نیٹ ورک کا اہم کارندہ تھا ملزم نےایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغوا کروایا ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے تاوان کی مد میں 50 لاکھ روپے وصول کیےملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغوا کرواتا تھاگرفتار ملزم متاثرین کو رہا کروانے کی مد میں پاکستان میں لواحقین سے بھاری رقوم وصول کرتا تھا ملزم اپنے مکروہ دھندے کو چھپانے کے لیے رقوم کی بیرون ملک منتقلی بذریعہ حوالہ ہنڈی کرتا تھاملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔