پنجاب حکومت کے احکامات پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ اور پیرا فورس کے گندم گوداموں پر چھاپے

پنجاب حکومت کے احکامات پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ اور پیرا فورس کے گندم گوداموں پر چھاپے، دو ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ تین لاکھ انیس ہزار تین سو چھیالیس میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی۔

حکومتی احکامات پر ذخیرہ شدہ گندم سٹاک کے خلاف کاروائیاں،فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب اور پیرا فورس نے دو ہزار پچانوے مقامات کی چیکنگ کی،سولہ دنوں میں تین لاکھ انیس ہزار تین سو چھیالیس میٹرک ٹن گندم برآمد کر لی گئی۔سیکرٹری پرائس کنٹرول کرن خورشید کے مطابق گزشتہ ماہ فلار ملز کے پاس چودہ لاکھ اںیس ہزار نو سو اٹھانوے میٹرک ٹن گندم کے ذخائر تھےجو کہ کاروائیوں کے بعد رواں ماہ پندرہ لاکھ بیاسی ہزار آٹھ سو چونسٹھ ٹن ہوگئے ہیں۔کاروائیوں سے گندم کی اڑتیس روپے فی من تک پہنچنے والی قیمت عام مارکیٹ میں تین ہزار روپے تک آگئی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن ’میگنی فسنٹ پنجاب‘ کے تحت تاریخی ورثے کے تحفظ کے منصوبے جاری

پنجاب میں سموگ گنز کے کامیاب استعمال سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی کامیاب آزمائش

پنجاب کی جیلوں کے لیے 32 جونیئر سائیکالوجسٹس کی تربیت مکمل، تقریب تقسیمِ اسناد کا انعقاد