پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز

پنجاب میں پہلی ای ٹیکسی سکیم کا باقاعدہ آغاز پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک گاڑیاں سکیم کیلئے مختص کردی گئی۔

گاڑیاں 5 سال کی آسان اقساط پر بلا سود فراہم کی جائیں گی1 ہزار گاڑیاں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے مختص کی گئی ہیں 100گاڑیاں انفرادی درخواست گزاروں کیلئے مختص کی گئی ہیں خواتین کےلیے خصوصی طور پر 30 ای گاڑیاں سکیم میں مختص کی گئی ہیں درخواست جمع کروانے کیلئے آن لائن پورٹل قائم E-taxi.punjab.gov.pk پر اپلائی کیا جاسکتا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کا کہنا ہے کہ ای ٹیکسی منصوبے سے روزگار اور بہترین سفری سہولیات فراہم ہو سکیں گی۔سکیم کیلئے بہت آسان شرائط رکھی گئی ہیں۔انٹرسٹ کا سارا بوجھ حکومت خود برداشت کرےگی۔منصوبے سے ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کو بھی فروغ ملے گا۔ای ٹیکسی سکیم سے لوگوں کا رجحان الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بڑھے گا۔سکیم کے تحت ای گاڑیوں کیلئے چارجنگ انفراسٹرکچر بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

پنجاب حکومت کا سموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن، لاہور کا اے کیو آئی کنٹرول میں: مریم اورنگزیب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت واسا لاہور سموگ کے تدارک کے لیے سرگرم، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا شہر بھر میں دورہ

خواجہ سعد رفیق اور سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا سی بی ڈی اور والٹن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کے معیار پر اطمینان کا اظہار