ملک بھر میں بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں متوقع ہے۔

چوائس نیوز کی تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر آج نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت ہوگی۔ یہ ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔

سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس ڈسکوز کو فراہم کیے گئے۔ بجلی کی لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ اگر درخواست منظور کر لی گئی تو صارفین پر 3 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک نے صارفین کو اوور بلنگ سے بچانے کا نیا حل نکال لیا

دوسری جانب بجلی صارفین کی عام شکایت اوور بلنگ کے حل کے لیے کے الیکٹرک نے نیا اقدام اٹھایا ہے۔ اب صارفین اپنی میٹر ریڈنگ خود لے کر کمپنی کو بھیج سکیں گے۔

کے الیکٹرک کے مطابق اس مقصد کے لیے K-Electric Live ایپ (ڈاؤن لوڈ لنک) متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے صارف اپنے گھر کے بجلی میٹر کی تصویر اپ لوڈ کر کے درست بل حاصل کر سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بجلی کے بلوں کے نظام میں شفافیت لانا، اوور بلنگ جیسے دیرینہ مسئلے کو ختم کرنا اور صارفین کو بلنگ کے عمل میں براہِ راست شامل کرنا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن ’میگنی فسنٹ پنجاب‘ کے تحت تاریخی ورثے کے تحفظ کے منصوبے جاری

پنجاب میں سموگ گنز کے کامیاب استعمال سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی کامیاب آزمائش

پنجاب کی جیلوں کے لیے 32 جونیئر سائیکالوجسٹس کی تربیت مکمل، تقریب تقسیمِ اسناد کا انعقاد