پنجاب بھر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جو آئندہ دس روز تک نافذ العمل رہے گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے میں چار یا چار سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی عوامی مقامات، گلیوں، محلوں اور کھلے میدانوں میں لاگو ہوگی۔

تاہم، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نماز، شادی، جنازے، دفاتر اور عدالتوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق، صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ عوامی اجتماعات اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

حکومتِ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول دوست وژن سے پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کا رجحان کم ہونے لگا

پاکستان کے پہلے ’انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس‘ کا آغاز — وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر تیار

پنجاب حکومت کا پیرا فورس کو خودمختار بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم