خواجہ سعد رفیق اور سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا سی بی ڈی اور والٹن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کے معیار پر اطمینان کا اظہار

لاہور: سینئر سیاستدان خواجہ سعد رفیق نے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے ہمراہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) اور والٹن کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے والٹن روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سی ای او روڈا عمران امین نے خواجہ سعد رفیق اور سیکرٹری ہاؤسنگ کو پراجیکٹس کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔
خواجہ سعد رفیق نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ شہریوں کے راستے صرف ضرورت کے تحت اور کم سے کم وقت کے لیے بند کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے موقع پر ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کام کے معیار کو جدید مشینری کے ذریعے جانچا جائے۔
انہوں نے سموگ سیزن کے پیش نظر تمام تعمیراتی مواد کو ڈھانپ کر رکھنے اور دھول اڑنے سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، شہریوں کی صحت اور سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔

Related posts

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی چار ماہ میں بڑی کامیابیاں، 14 ٹن منشیات ضبط — مشترکہ پریس بریفنگ

کراچی: ای چالان سسٹم کی خامیاں نمایاں، شہریوں کو غلط چالان موصول ہونے لگے، شدید پریشانی میں مبتلا

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ: ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت ڈائریکٹر جنرلز اب مینجنگ ڈائریکٹر کہلائیں گے