نادرا کی جانب سے سندھ بھر میں 200 نئی بھرتیوں کا اعلان، نئے دفاتر کے لیے پلاٹس خریدنے کا فیصلہ

کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ کے مختلف اضلاع میں نئے دفاتر قائم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کراچی کے پانچ اضلاع سمیت اندرونِ سندھ کے 9 اضلاع کے لیے 200 جونیئر ایگزیکٹیو (ڈیٹا انٹری آپریٹر) بھرتی کرے گی۔ اس ضمن میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ مقرر کی گئی ہے جبکہ عمر کی بالائی حد 25 سال رکھی گئی ہے۔

نادرا حکام کے مطابق بھرتیوں کے لیے واک اِن انٹرویوز 3 نومبر سے شروع ہوں گے۔ امیدوار اپنی متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ انٹرویو میں شرکت کر سکیں گے۔

مزید برآں، نادرا نے سندھ کے مختلف اضلاع میں نئے دفاتر کے قیام کے لیے متعدد پلاٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اضلاع میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان دفاتر کے قیام سے نادرا کی سروسز میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو اپنے قریبی علاقوں میں باآسانی شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات دستیاب ہوں گی۔

Related posts

نیب لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سرکاری اراضی کی واگزاری، حکومتی ملکیت کی بحالی اور آئندہ حکمتِ عملی پر اہم فیصلے

ایل ڈبلیو ایم سی کا داتا گنج بخش ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن، 20 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کلیئر

وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر کمیشن کا اجلاس، آلو اور کینو کی برآمدات بہتر بنانے پر زور