دال، چنا اور بیسن کی قیمتوں میں مزید کمی — معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ

لاہور: معاونِ خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کی زیرِ صدارت غلہ منڈی ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں دالوں اور بیسن کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا گیا۔

معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ دال چنا کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اور بیسن کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جا رہی ہے۔ اسی طرح کالا چنا فی کلو 15 روپے جبکہ سفید چنا فی کلو 10 روپے تک سستا کیا جا رہا ہے۔

سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں دالوں کی قیمتوں میں کمی کا براہِ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو حقیقی ریلیف حاصل ہو۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو حکومتِ پنجاب کی مؤثر پالیسیوں اور مارکیٹ ریگولیشن کا نتیجہ ہے۔

معاونِ خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینا اور مہنگائی میں کمی لانا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے تاکہ اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ میں رہیں۔

Related posts

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال کی ہوم ڈیپارٹمنٹ آمد، محفوظ بسنت اور قانون سازی پر بریفنگ

ریلویز پولیس کی بڑی کارروائی — حساس ادارے کا جعلی افسر بہادر علی گرفتار

اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ لاکھوں زندگیاں بدلنے لگا — وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 5 سال میں پانچ لاکھ گھروں کی فراہمی کا عزم