صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال کی ہوم ڈیپارٹمنٹ آمد، محفوظ بسنت اور قانون سازی پر بریفنگ

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں اسپیشل سیکرٹری ہوم فضل الرحمان نے محکمہ کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کسی بھی ایکٹ یا قانون کی تیاری میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور صوبائی سطح پر قانون سازی کے عمل میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ نگرانی دو اہم کمیٹیاں — شہدائے پولیس کمیٹی اور ریوارڈ منی کمیٹی — فعال ہیں، جن کے کنوینر صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان ہوں گے۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ اسمبلی بزنس کی تیاری اور قانون سازی کی کارروائی محکمہ لاء ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے انجام پاتی ہے۔

محفوظ بسنت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

اجلاس میں صوبائی وزیر کو محفوظ بسنت کے انعقاد سے متعلق اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر رانا محمد اقبال خان نے کہا کہ قاتل ڈور سے ہر شہری کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بسنت کے دوران انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

قانون کی عملداری اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح

صوبائی وزیر قانون نے سی سی ڈی (CCD) کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں قانون کی عملداری یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

Related posts

کاؤنٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کی چار ماہ میں بڑی کامیابیاں، 14 ٹن منشیات ضبط — مشترکہ پریس بریفنگ

کراچی: ای چالان سسٹم کی خامیاں نمایاں، شہریوں کو غلط چالان موصول ہونے لگے، شدید پریشانی میں مبتلا

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ: ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2025 کے تحت ڈائریکٹر جنرلز اب مینجنگ ڈائریکٹر کہلائیں گے