ایکسائز کی بڑی SUVs کے لیے نئی نمبر پلیٹس تیار کرنے کی سفارش

لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑی گاڑیوں (SUVs) کے لیے نئی نمبر پلیٹس متعارف کرانے کی سفارش کردی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایکسائز رضوان شیرانی کی زیرِ ہدایت نئی ڈیزائن اسکیم پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

نئی نمبر پلیٹس کا مقصد اور خصوصیات

محکمہ ایکسائز کے مطابق بڑی گاڑیوں میں نصب چھوٹی نمبر پلیٹس کی وجہ سے نمبر واضح طور پر نظر نہیں آتے،
جس کے باعث سیف سٹی کیمروں اور سیکیورٹی سسٹمز میں شناخت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے سفارش کی ہے کہ بڑی گاڑیوں کے لیے
نئی سائز کی اور رنگین نمبر پلیٹس تیار کی جائیں تاکہ یہ بلیک اینڈ وائٹ پلیٹس کے مقابلے میں زیادہ نمایاں اور محفوظ ہوں۔

جدید سیکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے

محکمہ ایکسائز کے مطابق نئی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن سیف سٹی کیمروں کی ریکارڈنگ، نائٹ وژن، اور سیکیورٹی فیچرز کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا۔

ڈیزائن کی منظوری کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کا عمل شروع کیا جائے گا۔

Related posts

ای بز پورٹل صوبہ میں عوامی خدمت کے نئے دور کا آغاز ہے، چیف سیکرٹری پنجاب

صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال کی ہوم ڈیپارٹمنٹ آمد، محفوظ بسنت اور قانون سازی پر بریفنگ

دال، چنا اور بیسن کی قیمتوں میں مزید کمی — معاونِ خصوصی سلمیٰ بٹ