کراچی: ریلوے پولیس نے 38 لاکھ روپے مسافر کو واپس کر دی

کراچی: پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کی 38 لاکھ روپے کی رقم محفوظ کر کے واپس کر دی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق یہ واقعہ 26 دسمبر کو پیش آیا جب مسافر محسن مشتاق کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہے تھے۔ حیدرآباد اسٹیشن پر ذاتی کام کے باعث مسافر نے ٹرین سے اترنا پڑا، اور اس دوران ان کا بیگ جس میں تقریباً 38 لاکھ روپے نقد موجود تھے، ٹرین میں رہ گیا۔

دوران ڈیوٹی کانسٹیبل راؤ شریف نے بیگ کو محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں محسن مشتاق ریلوے تھانے پہنچے اور اپنے سامان کے بارے میں اطلاع دی۔ مسافر بعد میں قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچے، جہاں ہیلپ سینٹر پر موجود سب انسپکٹر کی نگرانی میں بیگ کی تصدیق ہوئی اور رقم مکمل طور پر مسافر کے حوالے کر دی گئی۔

پاکستان ریلوے نے اس واقعے کو ایمانداری اور پیشہ ورانہ رویے کی ایک روشن مثال قرار دیا ہے۔

Related posts

نیب لاہور آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سرکاری اراضی کی واگزاری، حکومتی ملکیت کی بحالی اور آئندہ حکمتِ عملی پر اہم فیصلے

ایل ڈبلیو ایم سی کا داتا گنج بخش ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن، 20 سے زائد ہاٹ سپاٹ ایریاز کلیئر

وزیر زراعت پنجاب عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت ایگریکلچر کمیشن کا اجلاس، آلو اور کینو کی برآمدات بہتر بنانے پر زور