ایل ڈی اے ریونیو جنریشن/ ریکارڈ اضافہ

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا اداروں کو مالی طور پر مستحکم کرنے کا وژن ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے گزشتہ مالی سال میں ایل ڈی کے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

ایل ڈی اے نے پہلی دفعہ تقریباً 27 ارب کا ریکارڈ ریونیو اکٹھا کر لیا۔ایل ڈی اے نے مالی سال 23-24 کے مقابلے میں مالی سال 24-25 میں 8.1 ارب زائد ریونیو اکٹھا کیا۔ایل ڈی اے نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 44 فیصد زائد ریونیو اکٹھا کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی کاوشوں سے ایل ڈی اے نے گزشتہ مالی سال میں آکشن کی مد میں پہلی بار 7.5 ارب اکٹھا کیا۔ایل ڈی اے نے گزشتہ مالی سال میں 4 نیلام عام اور 3 بار قرعہ اندازی کا انعقاد کیا ۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 4 ارب زائد ریونیو اکٹھا کیا۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے مجموعی طور پر 12 ارب کا ریونیو اکٹھا کیا۔ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے پہلی بار غیر قانونی کمرشل پیلنٹی کی مد میں تقریباً ایک ارب کا ریونیو اکٹھا کیا۔طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے ریونیو جنریشن میں اضافے کے لیے قوانین میں آسانی اور کاروباری افراد کو سہولیات دی گئی ہیں۔ایل ڈی اے اییز آف ڈوئنگ بزنس کے تحت کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کر رہا ہے۔ایل ڈی اے نئے مالی سال میں بھی ریونیو جنریشن میں اضافے کو برقرار رکھے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن ’میگنی فسنٹ پنجاب‘ کے تحت تاریخی ورثے کے تحفظ کے منصوبے جاری

پنجاب میں سموگ گنز کے کامیاب استعمال سے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی کامیاب آزمائش

پنجاب کی جیلوں کے لیے 32 جونیئر سائیکالوجسٹس کی تربیت مکمل، تقریب تقسیمِ اسناد کا انعقاد