لاہور سمیت صوبہ بھر کے کالج اساتذہ و افسران کی سنی گئی

صوبہ بھر کے کالج جنرل کیڈر، کامرس اور لائبریریز سے وابستہ 300 سے زائد اساتذہ اور افسران کے لیے خوشخبری، ایک سال سے التوا کا شکار ترقیوں کو آخرکار گرین سگنل مل گیا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ڈی پی آئی کالجز کو ترقیوں کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، یہ تمام پروموشنز گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے لیے ہوں گی۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ترقیوں پر مختلف اعتراضات اور تکنیکی نکات کی وجہ سے 6 سے 12 ماہ سے کارروائی رکی ہوئی تھی جس کے باعث متاثرہ اساتذہ و افسران شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ترقیوں کے منتظر متعدد اساتذہ دورانِ سروس ریٹائر بھی ہو چکے ہیں۔

Related posts

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا بڑا فیصلہ: خطرناک اسکول عمارتیں فوری خالی کرنے کا حکم

لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ: نویں جماعت کے پریکٹیکل پیپرز کی ای مارکنگ کا اعلان

پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل، نیا شیڈول 19 جنوری سے نافذ ہوگا