نہم آرٹس و سائنس کے طلباء کیلئے ریاضی کی ایک ہی کتاب متعارف

نہم آرٹس و سائنس گروپ کے طلباء کے لئے ریاضی کی ایک ہی کتاب متعارف کروا دی گئی، اب نویں جماعت میں آرٹس گروپ کے طلباء بھی میتھ کی وہی کتاب پڑھیں گے جو سائنس گروپ کے طلباء پڑھیں گے۔

تفصیلات کےمطابق نہم آرٹس و سائنس گروپ کے طلباء کیلئے ریاضی کی ایک ہی کتاب متعارف کروا دی گئی۔پنجاب ایجوکیشن ،کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نویں جماعت میں آرٹس گروپ کے طلباء بھی میتھ کی وہی کتاب پڑھیں گے جو سائنس گروپ کے طلباء پڑھیں گے۔نہم جماعت میں ریاضی کی ایک ہی کتاب پڑھنے کے حوالے سے پیکٹا نے تمام سکولوں کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔نہم آرٹس گروپ جنرل سائنس کی کتاب ختم کردی گئی۔پیکٹاء ذرائع کےمطابق نویں جماعت میں جنرل میتھ پڑھانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ آرٹس گروپ کے طلباء کیلئے ریاضی کا نصاب مختصر اور آسان رکھا گیا تھا۔ 

Related posts

سی ایس ایس 2024: ایف پی ایس سی نے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

پنجاب میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) 26 اکتوبر کو ہوگا — 50 ہزار سے زائد امیدوار رجسٹرڈ

سندھ میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کے تبادلے، 1320 بند اسکول فعال