عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی کونسی یونیورسٹی کس نمبر پر؟

یو ایس نیوز عالمی درجہ بندی میں یو ایم ٹی دنیا کی 630ویں بہترین جامعہ قرار، یو ایم ٹی ایشیا کی 180ویں اور پاکستان کی 7ویں بہترین جامعہ کا اعزاز حاصل ہے۔

تحقیق، علمی ساکھ اور عالمی اثرات نے یو ایم ٹی کو نمایاں مقام دلایا، یو ایم ٹی کیمسٹری میں دنیا کی 862ویں ،کمپیوٹر سائنس میں 768ویں بہترین جامعہ، الیکٹریکل انجینئرنگ میں یو ایم ٹی کی 446ویں ، انجینئرنگ میں درجہ 752ویں نمبر پر، فزکس شعبے میں یو ایم ٹی نے 609ویں ،ریاضیات میں 136ویں عالمی پوزیشن حاصل کی۔

صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ یو ایس نیوز کی رپورٹ 13 عالمی اشاریوں کی بنیاد پر درجہ بندی پر مبنی  ہے، چیئرمین و صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اساتذہ، طلبہ ،انتظامیہ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

صدر یو ایم ٹی نے کہا یہ کامیابی صرف یو ایم ٹی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے،ان شاء اللہ جلد یو ایم ٹی صفِ اول کی عالمی جامعات میں شامل ہو گی۔ 

Related posts

سی ایس ایس 2024: ایف پی ایس سی نے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

پنجاب میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) 26 اکتوبر کو ہوگا — 50 ہزار سے زائد امیدوار رجسٹرڈ

سندھ میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کے تبادلے، 1320 بند اسکول فعال