واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج کا پی آئی ٹی بورڈ کا دورہ، ICT اقدامات کا جائزہ

واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج اسلام آباد کے وفد نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا دورہ کیا جس کا مقصد پنجاب میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے تحت کی گئی اصلاحات بالخصوص تعلیمی شعبے میں متعارف کرائے گئے جدید منصوبوں بارے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج و کورس ڈائریکٹر ثناء اللہ اور سینئر انسٹرکٹر مینجمنٹ و ڈپٹی کورس ڈائریکٹر ادیبہ اسلم نے کی جبکہ وفد میں 195ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل وقار نعیم قریشی نے شرکاء کو ادارے کی جانب سے ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ پی آئی ٹی بی کس طرح قابلِ توسیع ICT سلوشنز کے ذریعے سرکاری شعبوں میں شفافیت، کارکردگی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کر رہا ہے۔ پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر شاہد اکرم خان نے ٹریننگ مینجمنٹ سسٹم پر جامع پریزنٹیشن دی جس میں انہوں نے نظام کی بدولت سرکاری اداروں کی تربیتی سرگرمیوں کو منظم کرنے اور مالی شفافیت میں بہتری لانے پر روشنی ڈالی۔ پی آئی ٹی بی جوائنٹ ڈائریکٹر سجاد قریشی نے شرکاء کو پنجاب کے تعلیمی شعبے میں نافذ کردہ نمایاں آئی ٹی اقدامات کے بارے بریفنگ دی جن کا مقصد انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بناتے ہوئے تعلیمی خدمات کی مؤثر فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔ وفد نے پی آئی ٹی بی ڈیٹا سینٹر، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ای خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں انفراسٹرکچر اور آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حکومتی اداروں میں شفافیت، کارکردگی اور مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج جیسے اداروں کا ہمارے سسٹمز میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے اور ایسے دورے نہ صرف علم و تجربے کے تبادلے کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ اداروں کے مابین اشتراکِ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

Related posts

سی ایس ایس 2024: ایف پی ایس سی نے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دیں

پنجاب میں میڈیکل داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) 26 اکتوبر کو ہوگا — 50 ہزار سے زائد امیدوار رجسٹرڈ

سندھ میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کے تبادلے، 1320 بند اسکول فعال