پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم کا احتجاج، گرفتاریاں

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل کے باہر طلبا تنظیم کے کارکنوں نے گرفتار ساتھیوں کی رہائی کے مطالبے پر احتجاجی دھرنا دیا۔

طلبا نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ہمارے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ دوسری جانب یونیورسٹی ہاسٹل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی گارڈز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Related posts

لاہور: محکمہ ماحولیات نے پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی دو بسیں بند کردیں

صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

بلوچستان میں نئے تعلیمی سال سے نصاب میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ