8
پشاور: جامعہ پشاور نے رواں سال بی ایس پروگرامز میں داخلوں کی کم تعداد کے باعث اپنے 9 تعلیمی شعبے بند کر دیے ہیں۔
جامعہ پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، اس سال بعض شعبوں میں صرف ایک یا دو طلبہ نے ہی داخلہ لیا، جس کے باعث 15 سے کم داخلوں والے انڈر گریجویٹ پروگرامز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جیوگرافی، تاریخ، ہوم اکنامکس، جیالوجی اور اسٹیٹسٹکس کے شعبے بند کر دیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، سوشل اینتھروپولوجی، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین اینالیٹکس اور ہیومن ڈیولپمنٹ کے پروگرامز بھی بند کیے گئے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، ایسے طلبہ جن کے منتخب پروگرام بند ہوئے ہیں، وہ متبادل اکیڈمک پروگرامز میں داخلے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ سے رجوع کریں۔