بلوچستان میں نئے تعلیمی سال سے نصاب میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب میں اہم تبدیلیاں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ کے مطابق آئندہ تعلیمی سیشن سے جماعت اول سے بارہویں تک ناظرہ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآن مجید کو باقاعدہ طور پر نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ جماعت چھٹی سے آٹھویں تک کمپیوٹر ایجوکیشن کی نئی کتابیں شامل کی جائیں گی تاکہ طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

محکمہ تعلیم نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے لیے بھی اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جماعت چھٹی سے بارہویں تک علیحدہ نصابی کتب تیار کی گئی ہیں، جن کا مقصد طلبہ میں ڈیجیٹل مہارت اور ذمہ دار شہری شعور کو بیدار کرنا ہے۔

نئے نصاب کا نفاذ آئندہ تعلیمی سال سے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کیا جائے گا.

Related posts

لاہور: محکمہ ماحولیات نے پنجاب یونیورسٹی کی دھواں چھوڑنے والی دو بسیں بند کردیں

صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

ایم ڈی کیٹ 2025 کے حتمی نتائج کا اعلان — کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا