محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔ تعطیلات کے بعد صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 11 جنوری کو معمول کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم نے والدین، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ جاری شدہ شیڈول پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے.