لاہور میں محکمہ ماحولیات نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کی دو بسوں کو دھواں چھوڑنے پر بند کردیا۔ یہ کارروائی لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی۔
ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق دونوں بسیں نہ صرف زائد دھواں چھوڑ رہی تھیں بلکہ عملے کے پاس ماحولیاتی فٹنس سرٹیفکیٹ بھی موجود نہیں تھا، جو قانوناً لازمی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ماحولیات ایکٹ کے تحت دونوں گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ شہر میں آلودگی کی روک تھام کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے.