عمران اشرف نے دوسری شادی سے متعلق خاتون مداح کے سوال پر کیا جواب دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار عمران اشرف نے دوسری شادی کے سوال پر خاتون مداح کو محتاط جواب دیا۔

عمران اشرف اداکار کے ساتھ ساتھ نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام کے میزبان بھی ہیں جو اپنے شو پر مختلف شعبہ زندگی کی شخصیات کو مدعو کرتے ہیں۔

حال ہی میں پروگرام میں شریک خاتون نے عمران اشرف سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کی اور دوسری شادی سے متعلق سوال پوچھا۔

خاتون نے کہا کہ آپ کا دوسری شادی کرنے کا کیا ارادہ ہے کیونکہ ہم آپ کو زندگی میں خوش دیکھنا چاہتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں، اللہ نے جس کو میری زندگی میں بھیجنا ہے وہ بھیج دےگا، مجھ سے زیادہ میرے بیٹے کیلئے دعا کریں۔

واضح رہے کہ عمران اشرف نے اداکارہ وماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم یہ شادی ناکام رہی اور دونوں نے اپنی راہیں 2022میں جدا کرلی تھیں۔

Related posts

سوشل میڈیا تنقید کے بعد لائبہ خان نے شوہر کا چہرہ ظاہر کر دیا، مایوں کی تصاویر وائرل

اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر کی شادی، نکاح کے موقع پر دلچسپ ڈیمانڈز وائرل

انڈین آئیڈل کے فاتح پراشانت تمانگ کا انتقال، بھارتی شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر