اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لینے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے، قانونی کارروائی جاری

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی ماڈل و اداکارہ  حمیرا اصغر کی لاش لینے  کےلیے  بھائی اور دیگر رشتہ دار کراچی پہنچ گئے۔

حمیرا اصغر کے بھائی اور بہنوئی لاش لینے کے لیے ایس ایس پی ساؤتھ کے دفتر پہنچے جہاں لاش کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ 

ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ورثا میت لاہور لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے فوری کسی شک و شبہے کا اظہار نہیں کیا۔

ایس ایس پی ساوتھ نے مزید بتایا کہ اکتوبر 2024 کے بعد سے حمیرا اصغرسے رابطے منقطع تھے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ جس عمارت میں حمیرا ارشد کا فلیٹ تھا وہاں ہر فلور پر 2 فلیٹس بنے ہیں، پڑوس کے فلیٹ میں مقیم افراد بھی فروری 2025 میں بیرون ملک سے واپس آئے۔ 

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق حمیرا اصغر خود فیملی سے رابطہ کرتی تھیں، فیملی ان سے رابطے میں نہیں رہتی تھی۔ 

Related posts

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ