بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ پاکستانی گلوکار سجاد علی کے مداح نکلے

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی پاکستانی گلوکار  سجاد علی کے مداح نکلے۔

دلجیت دوسانجھ نے سوشل میڈیا پر  اپنی ایک ویڈیو  شیئر کی اور  انہوں نے اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سجاد علی کا گانا  ‘راوی’ لگایا ہے۔

صارفین نے پاک بھارت تنازع کے بعد دلجیت کے اس عمل کو خوب سراہا۔

دلجیت بھارتی فلم ‘سردار جی 3’ میں پاکستانی اداکارہ  ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے بعد بھارت میں تنازع کا شکار ہیں ۔

اس پر سرحد کے دونوں پار فنکار  دلجیت کی حمایت میں سامنے آئے۔ دلجیت کا مؤقف تھا کہ فروری میں فلم کی شوٹنگ ہونے تک سب ٹھیک تھا۔

یاد رہے کہ دلجیت اور  ہانیہ کی فلم سرادر  جی 3 بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 27 جون کو ریلیز کی گئی تھی۔

Related posts

اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے پریشان — اپنی شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع

دپیکا پڈوکون بن گئیں میٹا اے آئی کی نئی آواز — اب صارفین دنیا بھر میں ان کی آواز میں چیٹ کر سکیں گے