معروف اداکار عاصم بخاری عارضہ قلب میں مبتلا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار عاصم بخاری ان دنوں علیل ہیں۔

عاصم بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں جنہوں نے پاکستانی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا جب کہ وہ ایک ادیب اور شاعر بھی ہیں۔

چند روز قبل سینئر اداکار عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور منتقل کیا گیا۔

عاصم بخاری کی صحت سے متعلق بتایا گیا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے ان کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا۔

تاہم اب اداکار مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی