بھارتی اداکارہ شہناز گل کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل

معروف بھارتی اداکارہ اور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کی مقبول امیدوار شہناز گل ایک بار پھر اسپتال میں داخل ہوگئیں۔

شہناز گل نے انسٹاگرام اسٹوری پر اسپتال سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ گلوکوز ڈرپ پر  اور طبی نگرانی میں ہیں۔

اس کے بعد شہناز گل کے مداح اداکارہ کے لیے جلد صحتیابی کی دعائیں کرتے نظر آئے۔

دوسری جانب شہناز گل کے بھائی  شہباز بدیشہ کی انسٹا اسٹوری پربھی ایک ویڈیو کال کا اسکرین شاٹ لگایا گیا ہے جس میں شہناز کو اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ اور ویڈیوز بھی وائرل ہیں جن میں اداکار کرن ویر مہرا کو بھی شہناز سے اسپتال میں ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار کرن ویر مہرا نے بتایا کہ شہناز کے اسپتال میں داخل ہونے سے ایک رات قبل ہی ہماری ملاقات ہوئی تھی لیکن اگلے ہی دن وہ اسپتال میں داخل تھیں، شہناز کو فوڈ پوائزن ہوگیا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق اس کی کنڈیشن زیادہ خطرناک نہیں تھی لیکن اس کے باوجود ڈاکٹرز نے اسے اسپتال میں  نگرانی میں رکھنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شہناز گل کو بلڈ پریشر میں اچانک کمی کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  2023 میں بھی  شہناز گل کو شدید فوڈ انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا جاچکا ہے۔

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی