ہمارا معاملہ طے ہوگیا، اپنا کیس واپس لیتی ہوں: سامعہ حجاب کا عدالت میں بیان

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب  اور ملزم حسن زاہد کے درمیان صلح ہوگئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سامعہ حجاب کو اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سامعہ حجاب نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔ اس دوران جج عامرضیا نے سوال کیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہوگیا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے ہوگیا ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں؟ سامعہ کا کہنا تھاکہ میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں اور ملزم کے ضمانت دینے اوربری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم حسن زاہد کی 20-20 ہزار روپےکےمچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

خیال رہے کہ ملزم حسن زاہد کے خلاف تھانہ شالیمار میں دو مقدمات درج تھے۔

Related posts

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ