متحدہ عرب امارات کی مریم محمد “مس یونیورس یو اے ای 2025” منتخب

دبئی: متحدہ عرب امارات کی 26 سالہ مریم محمد کو مس یونیورس یو اے ای 2025 کا تاج پہنا دیا گیا۔ وہ عالمی مس یونیورس مقابلوں میں شرکت کرنے والی پہلی اماراتی خاتون بن گئی ہیں۔

خلیجی میڈیا کے مطابق مریم محمد سڈنی یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلر ڈگری رکھتی ہیں، جبکہ اس وقت وہ دبئی کے ایسموڈ انسٹی ٹیوٹ میں فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مریم محمد نے متعدد فلاحی منصوبوں میں حصہ لیا ہے اور مختلف بین الاقوامی کاروباری فورمز میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی مس یونیورس مقابلے اگلے ماہ تھائی لینڈ میں منعقد ہوں گے، جہاں مریم محمد متحدہ عرب امارات کی جانب سے شرکت کریں گی۔

Related posts

اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے پریشان — اپنی شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع

دپیکا پڈوکون بن گئیں میٹا اے آئی کی نئی آواز — اب صارفین دنیا بھر میں ان کی آواز میں چیٹ کر سکیں گے