ممبئی: بالی وڈ کے معروف جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر دیوالی کے موقع پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ سال ستمبر میں دپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام انہوں نے دعا پڈوکون سنگھ رکھا تھا۔ پیدائش کے بعد تقریباً ایک سال تک جوڑے نے بیٹی کی تصاویر یا تفصیلات عوام کے سامنے ظاہر نہیں کی تھیں۔
تاہم اب دپیکا پڈوکون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنویر سنگھ اور بیٹی کے ہمراہ کچھ تصاویر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر میں دپیکا اور دعا نے ایک ہی رنگ کے خوبصورت ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں، جبکہ مداحوں نے ننھی دعا کی مسکراہٹ کو بے حد پسند کیا۔
سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے پیار، نیک تمناؤں اور دعاؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 2018 میں شادی کی تھی، اور بالی وڈ کے مقبول اور پسندیدہ جوڑوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔