علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے ایک مرتبہ پھر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام پر مداحوں کے تبصرے جاری ہیں۔

علیزے شاہ نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج وہ پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ اپنی فنی کامیابی کے باوجود اداکارہ نے ماضی میں متعدد مواقع پر ذہنی دباؤ اور نفسیاتی تھکن کا ذکر کیا، جب کہ انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
ویڈیو پیغام میں علیزے شاہ کا کہنا تھا:
“میں نے انسٹاگرام سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں اور میں اس پر بہت خوش ہوں۔ پہلے میں شرمندہ تھی کیونکہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہی تھی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ سوشل میڈیا پر کب واپس آئیں گی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ،
“وہ تصاویر واپس نہیں آئیں گی، اور نہ ہی وہ علیزے واپس آئے گی۔”

اداکارہ کا یہ ویڈیو پیغام مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکا ہے، جہاں صارفین نے ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کے پیغامات لکھے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب علیزے شاہ نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ خالی کیا ہو۔ اس سے قبل وہ گزشتہ برس ستمبر اور رواں سال اپریل میں بھی اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کر چکی ہیں۔

Related posts

بھارت کے نامور اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

شالیمار باغ میں میگا ڈرم سرکل اور اوپن مائیک — لاہور کی ثقافتی دھڑکن گونج اٹھی

سلمان خان کا بلوچستان سے متعلق متنازع بیان، سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں