مہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں — حقیقت سامنے آگئی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ مہیما چوہدری اور سینئر اداکار سنجے مشرا کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، تاہم بھارتی میڈیا نے ان افواہوں کی حقیقت واضح کر دی۔

رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی شادی کی افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مہیما چوہدری کو سرخ ساڑھی میں دلہن کے روپ میں اور سنجے مشرا کو روایتی شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہنے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں مہیما چوہدری فوٹوگرافرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں:

“آپ شادی میں نہیں آ سکے، لیکن مٹھائی تو کھا لیجیے!”

یہ جملہ سنتے ہی مداحوں نے سمجھا کہ دونوں اداکاروں نے واقعی شادی کر لی ہے، اور سوشل میڈیا پر مبارکبادوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تاہم، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سب ایک فلم کی تشہیر (پروموشن) کا حصہ تھا۔ مہیما چوہدری اور سنجے مشرا دراصل اپنی آنے والی فلم “دُرلپ پرساد کی دوسری شادی” کی پروموشن میں مصروف تھے۔

فلم کے ہدایت کار سدھانت راج ہیں، اور مہیما چوہدری و سنجے مشرا اس میں ایک شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شادی کے مناظر فلم کی تشہیری مہم کے لیے ترتیب دیے گئے تھے، حقیقی زندگی میں دونوں اداکاروں کی شادی نہیں ہوئی۔

Related posts

ٹیلر سوئفٹ کا شاندار اقدام، عالمی ٹور کے عملے کو 197 ملین ڈالر کا بونس دے کر سب کو حیران کر دیا

ارجن رامپال نے 6 سالہ رفاقت کے بعد گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس سے منگنی کی تصدیق کر دی

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت