کراچی: پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کو “منحوس عورت” قرار دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔
انٹرویو کے دوران راکھی نے بدتمیزی کی: متھیرا
متھیرا حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے راکھی ساونت کے ساتھ کیے گئے اپنے ایک پرانے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تجربہ ان کے لیے انتہائی ناخوشگوار رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ،
“چند ماہ قبل جب راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش کے باعث خبروں میں تھیں، اسی دوران انہوں نے مجھے ایک انٹرویو دیا۔
راکھی بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھی اور پورے شو کے دوران بدتمیزی کر رہی تھی۔”
“راکھی کیمرے کے آگے اور پیچھے دو مختلف شخصیات رکھتی ہے”
متھیرا نے مزید کہا کہ راکھی کیمرے کے سامنے جو دکھاتی ہے، حقیقت میں وہ اس سے بالکل مختلف ہیں۔
“انٹرویو کے دوران وہ مجھے بات بھی نہیں کرنے دے رہی تھی، لائن کاٹ رہی تھی۔
ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ بدتمیزی کو کیش کر رہی ہو۔”
“ہم نے برداشت کیا تاکہ پیسے ضائع نہ ہوں”
متھیرا نے دعویٰ کیا کہ راکھی کو شو میں شرکت کے لیے معاوضہ دیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود انہوں نے ٹیم کو جان بوجھ کر تنگ کیا۔
“کچھ آرٹسٹ ایسے ہوتے ہیں جو پیسے لے کر بھی تنگ کرتے ہیں۔
ہم اسے صرف اس لیے برداشت کر رہے تھے کہ اگر راکھی کال کٹ کر چلی جاتی تو ہمارے پیسے ضائع ہو جاتے۔”
“راکھی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہے”
میزبان نے کہا کہ راکھی ساونت کوئی معصوم یا بےقصور شخصیت نہیں ہیں بلکہ انہیں جان بوجھ کر تنازعات پیدا کرنے کی عادت ہے۔
متھیرا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ،
“راکھی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہے، وہ انٹرویو کے دوران بہت ایشوز کر رہی تھی۔”