حمزہ علی عباسی کا بچپن کی سنگین بیماری کے حوالے سے انکشاف

کراچی: معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بچپن میں گردوں کی خطرناک بیماری سے لڑنے کے بارے میں پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ حالیہ انٹرویو میں ان کے بیان کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر حمزہ علی عباسی نے تصدیق کی کہ انہیں بچپن میں Nephritis نامی گردوں کی بیماری لاحق ہوئی تھی، جس میں بغیر کسی واضح وجہ کے گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

حمزہ نے بتایا کہ “یہ میرے لیے زندگی کا بہت مشکل وقت تھا۔ میری عمر تقریباً 8 سے 12 سال کے درمیان تھی۔ اس دوران میں بہت تکلیف سے گزرا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران ان کی والدہ نے بے حد دعائیں کیں: “امی نے جائے نماز بچھالی تھی اور بہت روئیں، اللہ کا شکر ہے کہ مجھے شفا ملی۔”

اداکار نے پروگرام میں یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی والدہ نے ان سے وعدہ لیا تھا کہ اگر وہ سی ایس ایس امتحان پاس کرلیں گے تو سرکاری نوکری اختیار کریں گے۔ حمزہ نے بتایا کہ وہ نہ صرف امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیاب ہوئے بلکہ کچھ عرصہ تربیت مکمل کرکے پولیس کے محکمے میں بھی بھرتی ہوئے۔

تاہم اداکار کے مطابق وہ دل سے ہمیشـہ اداکار بننا چاہتے تھے، اس لیے بعد میں والدہ کو راضی کرکے اداکاری کے شعبے کا انتخاب کیا۔

حمزہ علی عباسی اس وقت بھی شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت اور سنجیدہ گفتگو کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

Related posts

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان 60 برس کے ہوگئے، مداحوں کا جوش و خروش عروج پر

فیصل کپاڈیا کا حیران کن انکشاف: “ڈمپل کپاڈیا رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں”

ارشد وارثی کا انکشاف: 14 سال کی عمر میں والدین کو کھونے کا دردناک تجربہ شیئر