معروف بالی وڈ اداکار زید خان نے والدہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے ادا کیں

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ زرین خان کا 81 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ زرین خان طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور جمعہ کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان کی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں، اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں زید خان کو والدہ کی میت کے آگے مٹی ڈالنے کے عمل میں دیکھا گیا، جو ہندو مذہبی روایات کے مطابق ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زرین خان ہندو خاندان میں پیدا ہوئی تھیں اور شادی کے بعد بھی اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا۔ شادی سے پہلے ان کا اصل نام زرین کترک تھا، لیکن سنجے خان سے شادی کے بعد انہوں نے خان سرنیم اختیار کر لیا۔

زرین خان کی آخری رسومات میں بالی وڈ کی کئی شخصیات نے شرکت کی، جن میں ہریتھک روشن، جیا بچن، شویتا بچن نندا، رانی مکھرجی، جیکی شروف اور بوبی دیول شامل تھے۔

زرین خان نے سنجے خان سے پہلی ملاقات اپنی والدہ بی بی فاطمہ بیگم خان کے ذریعے 14 سال کی عمر میں کی، اور بعد میں 1966 میں شادی کر لی۔ ان کے چار بچے ہیں: سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان۔

زرین خان نے شادی سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری میں مختصر مگر یادگار کام کیا، جس میں ’’تیرے گھر کے سامنے‘‘ اور ’’ایک پھول دو مالی‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں.

Related posts

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شاہانہ شادی کی تیاریاں، سکیورٹی بیرون ملک سے طلب