گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا کا کھلا بیان: “وہ اچھے بیٹے اور بھائی ہیں، لیکن شوہر بالکل نہیں”

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا نے حال ہی میں اپنی شادی اور ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے، اور بتایا کہ گووندا ماضی میں کئی غلطیاں کر چکے ہیں، اور اگر اگلی زندگی میں انہیں انتخاب کرنا ہو تو وہ انہیں شوہر کے طور پر نہیں چاہیں گی۔

سنیتا آہوجا نے کہا کہ نوجوانی میں ہر کوئی غلطیاں کرتا ہے، اور گووندا اور انہوں نے بھی کیں، لیکن عمر کے ایک خاص مرحلے کے بعد غلطیاں مناسب نہیں لگتیں۔ انہوں نے بتایا کہ اختلافات کے باوجود بچوں سے محبت نے انہیں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔

سنیتا نے مزید کہا، “گووندا ہیرو ہیں اور وہ بیویوں سے زیادہ ہیروئنوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، اسٹار کی بیوی بننے کے لیے عورت کو بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے۔ دل کو پتھر کا بنانا پڑتا ہے۔ مجھے یہ بات سمجھنے میں 38 سال لگے۔ میں انہیں نہیں چاہتی، یہ بات پہلے بھی کہہ چکی ہوں۔ گووندا بہت اچھے بیٹے اور بھائی ہیں لیکن اچھے شوہر بالکل بھی نہیں۔ اگلے جنم میں انہیں شوہر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتی۔”

واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے 1987 میں خفیہ طور پر شادی کی تھی اور تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ساتھ ہیں۔

Related posts

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شاہانہ شادی کی تیاریاں، سکیورٹی بیرون ملک سے طلب