بالی وڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا آخری ویڈیو پیغام وائرل

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ان کے اچانک انتقال کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پر 2 اکتوبر کو دھرمیندر کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا گیا تھا جو اب دوبارہ وائرل ہو رہا ہے۔ یہ پیغام ہندو تہوار دسہرہ کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں دھرمیندر نے کہا: “تمام بھائی بہنوں، بچے بچیوں کو دسہرہ کی مبارک ہو، خدا آپ سب کو لمبی صحت دے، خوشیاں دے اور اب آپ نیک بن کے رہیں تب تو ترقی ہی ترقی ہے۔”

واضح رہے کہ دھرمیندر چند روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، انہیں دو ہفتے قبل سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

Related posts

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شاہانہ شادی کی تیاریاں، سکیورٹی بیرون ملک سے طلب