شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بالآخر یہ بتا دیا کہ وہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے مقبول ٹاک شو ’ٹو مچ‘ میں ابھی تک کیوں نظر نہیں آئے۔ شاہ رخ خان کے مداح کافی عرصے سے اس بات پر حیران تھے کہ جب تقریباً تمام بڑے ستارے شو میں شرکت کرچکے ہیں تو کنگ خان اب تک کیوں شامل نہیں ہوئے۔

شاہ رخ خان نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شو میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، تاہم وہ اس وقت اپنی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے باعث وہ شریک نہیں ہوسکے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ یہ بات پہلے ہی کاجول کو بتا چکے ہیں۔

کنگ خان نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شو میں شریک نہ ہوپانے کا افسوس ہے کیونکہ وہ جانا چاہتے تھے، “سوائے اس شو کے کھانے والے سیگمنٹ کے، جو میرے لیے تھوڑا مشکل ہے۔”

شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ اگرچہ وہ شو میں شامل نہ ہوسکے، لیکن اس کے ہرجانے کے طور پر انہوں نے ’ٹو مچ‘ کی تمام اقساط دیکھ لی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ چند روز قبل ان کے بازو پر چوٹ بھی آئی تھی جس کے باعث شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے.

Related posts

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر متنازع رویّے کے سبب تنقید کی زد میں آگئے

بنگلور: رنویر سنگھ پر مقدس روایت کی توہین کا الزام، وکیل کی جانب سے شکایت درج