اداکار حمزہ سہیل سے شادی کی افواہیں، سجل علی نے خاموشی توڑ دی

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے ساتھی اداکار حمزہ سہیل سے شادی کی افواہوں پر پہلی بار ردِعمل دیتے ہوئے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے یہ دعوے گردش کر رہے تھے کہ سجل علی اور حمزہ سہیل 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، تاہم اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان غیر مصدقہ خبروں کی تردید کر دی۔

سجل علی نے اپنی اسٹوری میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ پرسکون رہیں اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ اگر ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر ہوگی تو وہ خود براہِ راست مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد حمزہ سہیل سے شادی کی افواہوں کا خاتمہ ہو گیا ہے، جبکہ مداحوں کی جانب سے سجل علی کے مؤقف کو سراہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سجل علی کی شادی اداکار احد رضا میر سے 2020 میں ابوظبی میں ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ دو سال سے زائد عرصہ قائم نہ رہ سکا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Related posts

انڈین آئیڈل کے فاتح پراشانت تمانگ کا انتقال، بھارتی شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر

ٹرانس جینڈر ڈانسر مہک ملک نے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

پنجاب: تھیٹر ڈراموں میں 106 پنجابی گانوں پر پابندی، معیاری تفریح کو ترجیح دی گئی