پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول جوڑے حنا آفریدی اور تیمور اکبر نے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، اور ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا، جس پر بھاری گولڈن جیولری نے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے۔
تصاویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں حنا آفریدی اپنے شوہر تیمور اکبر سے نکاح کے موقع پر دلچسپ اور انوکھے مطالبات کر رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں حنا آفریدی تیمور سے ماہانہ 5 لاکھ روپے کے خرچ اور ہر چھ ماہ بعد بزنس کلاس کے سفر کی ڈیمانڈ کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ نے مزید کہا کہ مہنگے کپڑوں کی خریداری اور شاپنگ کا تمام خرچ تیمور اٹھائیں گے اور وہ اپنی جیب سے کوئی رقم خرچ نہیں کریں گی، جس پر تیمور اکبر نے خوش دلی سے رضامندی ظاہر کی۔
مداح اور شوبز حلقے اس جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو کو خوب سراہ رہے ہیں، اور ان کے دلچسپ مطالبات پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ شوبز مبصرین کے مطابق یہ شادی نہ صرف شوبز کی دنیا میں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی ہے۔
اس موقع پر شائقین اور فالوورز نے جوڑے کو نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کی خوشیوں بھری زندگی کے لیے دعا کی ہے۔