راکھی ساونت کا متنازع بیان، امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

بالی وڈ کی متنازع اور بے باک اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن کی ازدواجی زندگی پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ ریکھا سے متعلق متنازع رائے کا اظہار کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں راکھی ساونت نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کو مشورہ دیں گی کہ وہ بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا سے دوسری شادی کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں دو شادیوں کا رجحان بھی دیکھا جا رہا ہے، اس لیے ایسا فیصلہ غیر معمولی نہیں ہوگا۔

گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے امیتابھ بچن اور جیا بچن کے تعلقات پر بھی تبصرہ کیا اور سوال اٹھایا کہ امیتابھ بچن نے ریکھا کے بجائے جیا بچن کو کیوں منتخب کیا۔ انہوں نے جیا بچن کے لباس اور اندازِ زندگی پر بھی تنقیدی رائے دی، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے بیان میں جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اپنی سالگرہ پر مدعو کریں تاکہ وہ انہیں ایک اچھی شلوار قمیض تحفے میں دے سکیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے جیا بچن کو بالوں کو رنگنے اور چہرے کی خوبصورتی بڑھانے سے متعلق بھی مشورے دیے، جسے کئی صارفین نے غیر مناسب قرار دیا۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور ناقدین کے درمیان شدید بحث جاری ہے۔ کچھ صارفین نے راکھی ساونت کے بیان کو محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے نجی معاملات میں غیر ضروری مداخلت بھی کہا۔ تاحال امیتابھ بچن، جیا بچن یا ریکھا کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Related posts

سوشل میڈیا تنقید کے بعد لائبہ خان نے شوہر کا چہرہ ظاہر کر دیا، مایوں کی تصاویر وائرل

اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر کی شادی، نکاح کے موقع پر دلچسپ ڈیمانڈز وائرل

انڈین آئیڈل کے فاتح پراشانت تمانگ کا انتقال، بھارتی شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر