فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار، ہدایتکار اور فنکار جمال شاہ نے ماضی کی معروف اداکارہ فریال گوہر سے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پہلی شادی محبت کی بنیاد پر ہوئی تھی تاہم مزاج اور سوچ کے فرق کی وجہ سے یہ رشتہ برقرار نہ رہ سکا۔

حال ہی میں جمال شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ گفتگو کے دوران میزبان نے ان سے پوچھا کہ زندگی میں کس تعلق کے ختم ہونے کا سب سے زیادہ دکھ ہوا۔

اس سوال کے جواب میں جمال شاہ نے کہا کہ فریال گوہر سے ان کی پہلی شادی تھی اور یہ ان کی پسند کی شادی تھی۔ ان کے بقول اس وقت شوبز انڈسٹری میں ان دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا اور لوگوں کی نظر میں وہ ایک مثالی جوڑا سمجھے جاتے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ان کی سوچ قدرے روایتی ہے جبکہ فریال گوہر بہت زیادہ خود مختار اور آزاد خیال شخصیت کی مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کے مزاج اور طرزِ زندگی میں نمایاں فرق تھا جس کی وجہ سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اختلافات بڑھتے گئے۔

جمال شاہ کے مطابق ابتدا میں انہیں محسوس ہوا کہ شاید یہ شادی درست سمت میں نہیں جا رہی، تاہم انہوں نے رشتہ نبھانے کی کوشش کی۔ لیکن جب ساتھ رہنا دونوں کے لیے مشکل ہو گیا تو بالآخر علیحدگی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے اس رشتے کے خاتمے پر انہیں آج بھی افسوس محسوس ہوتا ہے کیونکہ وہ زندگی کا ایک اہم مرحلہ تھا۔

دوسری جانب حال ہی میں فریال گوہر اور جمال شاہ ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں فریال گوہر نے کہا تھا کہ جمال شاہ سے شادی کرنا ان کی زندگی کے غلط فیصلوں میں سے ایک تھا۔

واضح رہے کہ فریال گوہر اور جمال شاہ کو ماضی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اور مثالی جوڑی سمجھا جاتا تھا، تاہم دونوں کے درمیان اختلافات کے باعث 1992 میں ان کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

Related posts

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شاہانہ شادی کی تیاریاں، سکیورٹی بیرون ملک سے طلب