3 شادیاں ناکام، بالی وڈ گلوکار نے 66 سال میں چوتھی شادی کی خواہش ظاہر کردی

بالی وڈ کے معروف 66 سالہ گلوکار مقصود محمود علی المعروف لکی علی نے چوتھی شادی کی خواہش ظاہر کردی۔

لکی علی معروف کامیڈین محمود کے بیٹے ہیں اور کئی فلموں کیلئے گیت بھی گا چکے ہیں۔ لکی علی کی کنسرٹس میں گانوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ اب گلوکار نے دہلی میں ایک فیسٹیول میں 66 سال کی عمر میں چوتھی شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں لکی علی نے کہا کہ خواب ہے کہ میں پھر  شادی کرونگا۔ خیال رہے کہ لکی علی نے 3 شادیاں کیں اور تینوں ہی ناکام ہوگئیں۔ 

انہوں نے 1996 میں میگھن جین سے شادی کی اور جلد ہی طلاق ہوگئی، ان سے دو بچے تاوز اور تسمیہ ہیں۔ دوسری شادی 2000 میں پارسی لڑکی اناہیتا سے ہوئی جنہوں نے اسلام بھی قبول کیا تھا، ان سے بھی ان کے 2 بچے سارہ اور ریان ہیں اور یہ شادی بھی جلد اختتام پذیر ہوگئی۔

اس کے بعد تیسری شادی 2010 میں کیٹ الزبتھ سے کی اور ان سے ایک بیٹا ہے تاہم یہ شادی بھی 7 سال بعد ختم ہوگئی۔

Related posts

راکھی ساونت کا متنازع بیان، امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

سوشل میڈیا تنقید کے بعد لائبہ خان نے شوہر کا چہرہ ظاہر کر دیا، مایوں کی تصاویر وائرل

اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر کی شادی، نکاح کے موقع پر دلچسپ ڈیمانڈز وائرل