چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کے گانے کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز  میں گانے گانے کی وجہ سے مشہور چاہت فتح علی خان کی پاکستانی اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

چاہت فتح علی خان نے لیجنڈ گلوکارہ نور جہاں کے گانے ‘بدو بدی’ کو اپنے انداز میں گایا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا اور انہیں اس گانے پر 27 ملین ویوز بھی ملے تھے تاہم کاپی رائٹس کی وجہ سے یوٹیوب نے اس گانے کی ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا تھا۔

کوئی بھی موقع ہویا کوئی تقریب چاہت فتح علی ‘بدو بدی’ گانا ضرور گاتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے نور جہاں کا یہی گانا گایا۔

میرا کے ساتھ گانے کی یہ ویڈیو چاہت فتح علی خان کے انسٹاگرام پر موجود ہے جو کافی وائرل ہو رہی ہے، صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا اپنی انگریزی اور چاہت فتح علی خان اپنے گانوں سمیت مختلف بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی