علی سیٹھی کی والدہ کو بیٹے کا عالمی شہرت یافتہ گانا ‘پسوڑی’ ایک آنکھ نہ بھایا

گلوکار علی سیٹھی کا عالمی شہرت یافتہ گانا ‘پسوڑی’ ان کی والدہ کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

علی سیٹھی اور شے گل کی جانب سے گایا جانے والا پنجابی گانا 2022 کا چارٹ بسٹر گانا تھا جس سے دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔

تاہم یہ گانا علی سیٹھی کی والدہ جگنو محسن کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے گانے کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔

گلوکار کی والدہ نے ایک ویڈیو میں کہا کہ ’مجھے پسوڑی گانا پسند نہیں ہے جب کہ یہ گانا اب بلین ویوز حاصل کرچکا ہے، علی نے بھی مجھے کہا تھا کہ امی مجھے پتا ہے آپ کو یہ گانا پسند نہیں آیا جس پر میں نے جواب دیا کہ ہاں مجھے یہ نہیں پسند، مجھے پنجابی راگ اور غزلیں پسند ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’علی کے پیدا ہونے سے قبل میں پنجابی راگ اور کلاسیقی میوزک بہت سنتی تھی اور گھر میں بچوں کے ساتھ 7 سال کی عمر تک میں نے پنجابی میں بات کی ہے، مجھے پنجابی کے ڈھولے، ماہیے جیسے گانے پسند ہیں‘

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی