کرینہ کپور کس ڈش کو کھائے بغیر نہیں رہ سکتیں؟

بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انڈا ابالنا بھی  نہیں آتا جبکہ سیف ان سے بہتر کھانا بنالیتے ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے اپنی اور اہل خانہ کی پسند اور ناپسند پر بات کی۔

دوران گفتگو بالی وڈ بیبو نے اعتراف کیا کہ ’ایک تھکا ہارا دن گزارنے کے بعد گھر کے کھانے جیسا نعم البدل کچھ بھی نہیں ہے، اب  ہم ( میں اور سیف)  نے خود کھانا بنانا شروع کر دیا ہے، یوں کہیں مجھے اور سیف کو گھر میں کھانا بنانے کی عادت  سی ہوگئی ہے لیکن سیف مجھ سے بہترکک ہیں ‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم کوکنگ سے  کافی لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ سیف ایک بہتر کک ہیں جبکہ  میں انڈا بھی نہیں ابال سکتی‘۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ ’میں اپنے کھانے  کیلئے choosy نہیں ہوں  یہاں تک کہ  مجھے ایک ہی ڈش کئی دن تک کھانے پر بھی کوئی اعتراض نہیں، میرا باورچی بھی 10 سے 15 روز تک ایک ہی کھانا کھاکھاکر  تھک جاتا ہے، میں ہفتے میں5 دن کھچڑی شوق سے کھاتی ہوں اس پر ہلکا سا گھی کا تڑکا بھی مجھے بے حد پسند ہے‘۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ ’اگر میں2 یا 3  دن کھچڑی نہ کھاؤں تو مجھے واقعی اس کی شدید طلب ہونے لگتی ہے، میں اپنے باورچی کو میسج کرتی ہوں اور کہتی ہوں کہ گھر میں کھچڑی نہیں ہے اور میں کھچڑی کھائے بغیر سو نہیں سکتی، جیسے کچھ لوگوں کو مشروب کی طلب ہوتی ہے، ویسے ہی مجھے کھچڑی کی ہوتی ہے! میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتی‘۔

اداکار نے مزید بتایا کہ کپور خاندان کو ون ڈش کا جنون  ہے، مزید برآں اداکارہ نے ‘پایا سوپ’ کو کپور فیملی کیلئے گولڈن ڈش بھی قرار دیا۔

Related posts

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ