فراڈ کی رقم اکاؤنٹ میں منتقل کیے جانے کا الزام، ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو طلب کرلیا

ایف آئی نے اداکارہ نادیہ حسین کے اکاؤنٹ  میں شوہر کی جانب سےفراڈ کے کروڑوں روپے منتقل کیے جانے کے الزام میں اداکارہ کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کوطلب کرلیا ہے، اس حوالے سے نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے اور نادیہ حسین کو کیس سے متعلق ضروری دستاویزات لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نادیہ حسین کے شوہر فراڈ کے کیس میں ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔

Related posts

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ