کپل شرما نے وزن کم کرلیا، نئے روپ نے مداحوں کو بھی حیران کردیا

بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما نے وزن میں کمی کرکے سب کو حیران کردیا۔

رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے کافی وزن کم کرلیا۔ کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ٹی شرٹ میں موجود ہیں۔

کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ کی ویڈیو دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے اور بعض نے پریشانی کا اظہار کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کپل شرما نے اکشے کمار کی فٹنس سے متاثر ہو کر جم جانا  شروع کیا اور وہ روزانہ صبح سویرے اٹھ کر جم جاتے ہیں۔

کپل شرما نے کتنا وزن کم کیا تاحال اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی— فوٹو: بھارتی میڈیا

رپورٹس کے مطابق فروری سے کپل شرما سخت ٹریننگ لے رہے ہیں، روزانہ دو گھنٹے جم میں ورزش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ کی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کپل شرما کے نئے روپ پر مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں، کسی نے لکھاکہ طبیعت ٹھیک نہیں کیا کپل کی؟ ایک اور صارف نے کہا کہ ٹینشن میں وزن کم ہوگیا۔ ایک اور مداح نے لکھاکہ کپل بھائی بیمار چل رہے ہو کیا؟ آج کل ایسے کیسے ہوگئے؟ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھاکہ کپل کچھ زیادہ ہی پتلا دکھ رہا ہے۔

کپل شرما نے کتنا وزن کم کیا تاحال اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم گزشتہ دنوں انہوں نے 11 کلو وزن کم کیا تھا۔

Related posts

اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے پریشان — اپنی شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع

دپیکا پڈوکون بن گئیں میٹا اے آئی کی نئی آواز — اب صارفین دنیا بھر میں ان کی آواز میں چیٹ کر سکیں گے