بالی ووڈ فلم ’کیسری 2‘ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد آن لائن لیک، پائریسی کا شکار

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’کیسری 2‘ تھیٹروں میں ریلیز ہونے کے محض چند گھنٹوں بعد ہی پائریسی کا شکار ہوگئی، فلم کو متعدد غیر قانونی ویب سائٹس پر ایچ ڈی سمیت مختلف فارمیٹس میں اپ لوڈ کر دیا گیا جس سے فلم کی ٹیم اور انڈسٹری کے لیے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

’کیسری 2‘ میں اکشے کمار نے ایڈووکیٹ سی سنکرن نائر کا مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ آر مادھون ایڈووکیٹ نیویل میک کینلے اور اننیا پانڈے دلریٹ گل کے کردار میں نظر آئی ہیں۔

یہ فلم 13 اپریل 1919 کو پیش آنے والے جلیانوالہ باغ کے دلخراش قتل عام کے بعد ہونے والی تاریخی قانونی جنگ کو اجاگر کرتی ہے، فلم کو اپنی گہری کہانی اور طاقتور مکالموں کی وجہ سے ریلیز سے قبل ہی کافی سراہا جا رہا تھا۔

فلم کی ریلیز سے قبل اکشے کمار نے مداحوں سے جذباتی اپیل کی تھی کہ وہ تھیٹر میں فلم دیکھتے وقت اپنے فون جیب میں رکھیں اور فلم کے ہر مکالمے کو غور سے سنیں کیونکہ "ہر ڈائیلاگ میں ایک گہرا مطلب چھپا ہے۔”

تاہم، پائریسی کی وجہ سے فلم کی ٹیم کی یہ کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔

Related posts

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی کینیڈا میں ہنی مون کی تصاویر وائرل

اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے پریشان — اپنی شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع