وانی سے اچھی گپ شپ رہی، خوب سیرت اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے: فواد خان

پاکستانی اسٹار فواد خان نے کہا ہےکہ خوب صورت بلکہ خوب سیرت فلمی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

فواد نے دبئی میں فلم ’عبیر گلال‘ کی میوزک لانچنگ کے موقع پر کہا کہ فلم کی ہیروئن وانی کپور بھی ایسی اداکارہ ہیں جن سے کام کے ساتھ اچھی گپ شپ رہی۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ فلموں میں سادگی ضروری ہے تاکہ ناظرین محظوظ ہوں اور ذہنی الجھن کا شکار نہ ہوں۔

واضح رہے کہ فلم عبیر گلال 9 مئی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی، یہ ایک رومانوی کامیڈی ہے، کہانی میں گلال بجاج، ایک آزاد مزاج لڑکی اور عبیر سنگھ کے درمیان محبت کی داستان ہے۔

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی