فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اڑا دیں گے: کامیڈین افتخار ٹھاکر کا بھارت کو کرار ا جواب

پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے بھارتی جارحیت پر انہیں منہ توڑ جواب دیا۔

اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو مزہ چکھانے کی بات کی اور بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اڑا دیں گے، اگر پانیوں سے آؤ گے تو ڈبو دیے جاؤ گے اور اگر زمینی راستوں سے آؤ گے تو زمین بوس کردیے جاؤ گے، جو افواج پاکستان نے کرکے بھی دکھایا ہے لیکن میری یہ بات بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، لوگوں نے مجھ پر تنقید بھی کی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حسینیت کے پیروکار ہیں اور جو پانی بند کرنے کی دھمکی دے گا، وہ یزید کا پیروکار ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے، وہ لوگ بہت مجبور ہیں اور ہمارے خلاف مجبوری میں ردعمل دیتے ہیں۔

Related posts

راکھی ساونت کا متنازع بیان، امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

سوشل میڈیا تنقید کے بعد لائبہ خان نے شوہر کا چہرہ ظاہر کر دیا، مایوں کی تصاویر وائرل

اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر کی شادی، نکاح کے موقع پر دلچسپ ڈیمانڈز وائرل